17 جولائی 2010 - 19:30

حکومت قانون اتحاد نے عراق کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی ہے ۔

 العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے حکومت قانون اتحاد نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ ترکی الفیصل کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم کو اپنے ملک میں دوسروں کی مداخلت کی کوئي ضرورت نہیں ہے اور ترکی الفیصل کے لۓ بہتر یہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں انتخابات کا انعقاد کروائيں۔

حکومت قانون اتحاد نے سعودی عرب اور بعض دوسرے عرب ممالک پر عراق کی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش کا الزام لگایا ہے اور اس کے ساتھ عراق میں قبائلی جنگ  کے آغاز کو بعید قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ  اس سے قبل امریکہ اور لندن میں سفیر کے عہدے پر تعینات رہنے والے ترکی الفیصل نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں سفارتکاروں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوۓ عراق میں خانہ جنگی اور قتل عام کا امکان ظاہر کیا اور اس بات کا دعوی کیا کہ نوری مالکی حالیہ  پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے ساتھ اس خانہ جنگی کا سبب بنیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152